درس ہائے قرآن کریم، تصانیف اور خطبات سے مرتبہ تفسیری نکات
حضرت الحاج حکیم مولوی نورالدین، خلیفۃ المسیح الاوّلؓحضرت حکیم مولوی نورالدین خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے دروس القرآن، خطابات اور تصانیف سے مرتبہ تفسیری نکات کا یہ مجموعہ نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے 4 جلدوں میں ضیاء الاسلام پریس ربوہ سے شائع کیا ہے۔علوم و معارف کا یہ قیمتی خزانہ اخبارات کی فائلوں میں منتشر اور نایاب کتب کے صفحات میں بند تھا اور نئی نسل کے لئے اس سے استفادہ کرنا مشکل تھا، خلافت رابعہ کے بابرکت دور میں ان گراں بہا دفینوں کو باہر نکال کر از سر نومرتب کیا گیا تھا۔ سینکڑوں صفحات پر مشتمل اس مجموعہ کا مطالعہ قارئین کو حضورؓ کے قرآن کریم سے لازوال عشق اور علوم قرآنی سے غیر معمولی مناسبت کا ثبوت دیتا ہے۔حضور ؓ کے مختصر مگر جامع انداز میں بیان فرمودہ یہ بلاشبہ آسمانی تفسیر ہے۔ ہر جلد کے آخر تفصیلی انڈیکس موجود ہے۔