بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
تفاسیر
وَمِنۡہُمۡ مَّنۡ یُّؤۡمِنُ بِہٖ وَمِنۡہُمۡ مَّنۡ لَّا یُؤۡمِنُ بِہٖ ؕ وَرَبُّکَ اَعۡلَمُ بِالۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿٪۴۱﴾
And of them there are some who believe therein, and of them there are others who do not believe therein, and thy Lord well knows those who act corruptly.
اوران میں سے وہ بھی ہے جو اس پر ایمان لاتا ہے اور ان میں سے وہ بھی ہے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور تیرا ربّ فساد کرنے والوں کو سب سے زیادہ جانتا ہے۔
تفاسیر
وَاِنۡ کَذَّبُوۡکَ فَقُلۡ لِّیۡ عَمَلِیۡ وَلَکُمۡ عَمَلُکُمۡ ۚ اَنۡتُمۡ بَرِیۡٓـــُٔوۡنَ مِمَّاۤ اَعۡمَلُ وَاَنَا بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۴۲﴾
And if they accuse thee of lying, say, ‘For me is my work and for you is your work. You are not responsible for what I do and I am not responsible for what you do.’
اور اگر وہ تجھے جھٹلا دیں تو کہہ دے کہ میرے لئے میرا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارا عمل ہے۔ تم اس سے بَری ہو جو میں کرتاہوں اور میں اس سے بَری ہوں جو تم کرتے ہو۔
تفاسیر
وَمِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّسۡتَمِعُوۡنَ اِلَیۡکَ ؕ اَفَاَنۡتَ تُسۡمِعُ الصُّمَّ وَلَوۡ کَانُوۡا لَا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿۴۳﴾
And among them are some who give ear to thee. But canst thou make the deaf hear, even though they understand not?
اور ان میں سے ایسے بھی ہیں جو تیری طرف کان لگائے رکھتے ہیں۔ پس کیا تُو بہروں کو بھی سنا سکتا ہے اگرچہ وہ عقل بھی نہ رکھتے ہوں۔
تفاسیر
وَمِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّنۡظُرُ اِلَیۡکَ ؕ اَفَاَنۡتَ تَہۡدِی الۡعُمۡیَ وَلَوۡ کَانُوۡا لَا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۴۴﴾
And among them are some who look towards thee. But canst thou guide the blind, even though they see not?
اور ان میں وہ بھی ہے جو تجھ پر نظر لگائے ہوئے ہے۔ پس کیا تُو اندھوں کو بھی ہدایت دے سکتا ہے اگرچہ وہ بصیرت نہ رکھتے ہوں۔
تفاسیر
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظۡلِمُ النَّاسَ شَیۡئًا وَّلٰکِنَّ النَّاسَ اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۴۵﴾
Certainly, Allah wrongs not men at all, but men wrong their own souls.
یقیناً اللہ لوگوں پر کچھ بھی ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ خود اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔
تفاسیر
وَیَوۡمَ یَحۡشُرُہُمۡ کَاَنۡ لَّمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَۃً مِّنَ النَّہَارِ یَتَعَارَفُوۡنَ بَیۡنَہُمۡ ؕ قَدۡ خَسِرَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ اللّٰہِ وَمَا کَانُوۡا مُہۡتَدِیۡنَ ﴿۴۶﴾
And on the day when He will gather them together, it will appear to them as though they had not tarried in the world save for an hour of a day. They will recognize one another. Losers indeed are those who deny the meeting with Allah and would not follow guidance.
اور (یاد کرو) وہ دن جب وہ انہیں اکٹھا کرے گا اُنہیں لگے گا کہ وہ (زمین پر) دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے وہ ایک دوسرے سے تعارف حاصل کریں گے۔ یقیناً وہ گھاٹے میں رہے جنہوں نے اللہ کی لِقاءکا انکار کر دیا تھا اور وہ ہدایت پانے والوں میں سے نہ ہو سکے۔
تفاسیر
وَاِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعۡضَ الَّذِیۡ نَعِدُہُمۡ اَوۡ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَاِلَیۡنَا مَرۡجِعُہُمۡ ثُمَّ اللّٰہُ شَہِیۡدٌ عَلٰی مَا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۴۷﴾
And if We show thee in thy lifetime the fulfilment of some of the things with which We have threatened them, thou wilt know it; or if We cause thee to die before that, then to Us is their return, and thou wilt see the fulfilment in the next world; and Allah is Witness to all that they do.
اور اگر ہم تجھے اس (اِنذار) میں سے کچھ دکھا دیں جس سے ہم انہیں ڈرایا کرتے تھے یا تجھے وفات دے دیں تو (بہرحال) ہماری طرف ہی ان کو لَوٹ کر آنا ہے۔ پھر اللہ ہی اس پر گواہ ہے جو وہ کرتے ہیں۔
تفاسیر
وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوۡلٌ ۚ فَاِذَا جَآءَ رَسُوۡلُہُمۡ قُضِیَ بَیۡنَہُمۡ بِالۡقِسۡطِ وَہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۴۸﴾
And for every people there is a Messenger. So when their Messenger comes, it is judged between them with equity, and they are not wronged.
اور ہر ایک امت کے لئے کوئی نہ کوئی رسول ہوتا ہے۔ پس جب ان کا رسول ان کے پاس آجائے تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور وہ ہرگز ظلم نہیں کئے جاتے۔
تفاسیر
وَیَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۴۹﴾
And they say, ‘When will this promise be fulfilled, if you are truthful?’
اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو۔
تفاسیر
قُلۡ لَّاۤ اَمۡلِکُ لِنَفۡسِیۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰہُ ؕ لِکُلِّ اُمَّۃٍ اَجَلٌ ؕ اِذَا جَآءَ اَجَلُہُمۡ فَلَا یَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَۃً وَّلَا یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ ﴿۵۰﴾
Say, ‘I have no power for myself over any harm or benefit, save that which Allah wills. For every disbelieving people there is an appointed term. When their term is come, they cannot remain behind a single moment, nor can they get ahead of it.’
تُو کہہ دے کہ میں تو اپنے نفس کے لئے بھی نہ کسی نقصان کا کوئی اختیار رکھتا ہوں اور نہ نفع کا مگر (اتنا ہی) جو اللہ چاہے۔ ہر قوم کے لئے ایک اَجل مقرر ہے۔ جب ان کی اَجل آجائے تو نہ وہ ایک لمحہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
Copyright © 2025 Ahmadiyya Muslim Community. All rights reserved.