بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ

Al Islam logo

Al Islam

The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community

Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)

14
93

16:91

تفاسیر

اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَالۡاِحۡسَانِ وَاِیۡتَآیِٔ ذِی الۡقُرۡبٰی وَیَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡکَرِ وَالۡبَغۡیِ ۚ یَعِظُکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۹۱﴾

English - Maulawi Sher Ali

Verily, Allah enjoins justice, and the doing of good to others; and giving like kindred; and forbids indecency, and manifest evil, and wrongful transgression. He admonished you that you may take heed.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

یقیناً اللہ عدل کا اور احسان کا اور اقرباءپر کی جانے والی عطا کی طرح عطا کا حُکم دیتا ہے اور بے حیائی اور ناپسندیدہ باتوں اور بغاوت سے منع کرتا ہے۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم عبرت حاصل کرو۔

16:92

تفاسیر

وَاَوۡفُوۡا بِعَہۡدِ اللّٰہِ اِذَا عٰہَدۡتُّمۡ وَلَا تَنۡقُضُوا الۡاَیۡمَانَ بَعۡدَ تَوۡکِیۡدِہَا وَقَدۡ جَعَلۡتُمُ اللّٰہَ عَلَیۡکُمۡ کَفِیۡلًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۹۲﴾

English - Maulawi Sher Ali

And fulfil the covenant of Allah when you have made; and break not the oaths after making them firm, while you have made Allah your surety. Certainly, Allah knows what you do.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

اور تم اللہ کے عہد کو پورا کرو جب تم عہد کرو اور قسموں کو ان کی پختگی کے بعد نہ توڑو جبکہ تم اللہ کو اپنے اوپر کفیل بنا چکے ہو۔ اللہ یقیناً جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

16:93

تفاسیر

وَلَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّتِیۡ نَقَضَتۡ غَزۡلَہَا مِنۡۢ بَعۡدِ قُوَّۃٍ اَنۡکَاثًا ؕ تَتَّخِذُوۡنَ اَیۡمَانَکُمۡ دَخَلًۢا بَیۡنَکُمۡ اَنۡ تَکُوۡنَ اُمَّۃٌ ہِیَ اَرۡبٰی مِنۡ اُمَّۃٍ ؕ اِنَّمَا یَبۡلُوۡکُمُ اللّٰہُ بِہٖ ؕ وَلَیُبَیِّنَنَّ لَکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ مَا کُنۡتُمۡ فِیۡہِ تَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۹۳﴾

English - Maulawi Sher Ali

And be not like unto her who, after having made it strong, breaks her yarn into pieces. You make your oaths a means of deceit between you, for fear lest one people become more powerful than another. Surely, Allah tries you therewith, and on the Day of Resurrection He will make clear to you that wherein you differed.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

اور اس عورت کی طرح مت بنو جس نے اپنے کاتے ہوئے سُوت کو مضبوط ہوجانے کے بعد پارہ پارہ کر دیا۔ تم اپنی قَسموں کو آپس میں دھوکہ دہی کے لئے استعمال کرتے ہو مبادا ایک قوم دوسری قوم پر فوقیت لے جائے۔ یقیناً اللہ تمہیں اس ذریعہ سے آزماتا ہے اور وہ ضرور تم پر قیامت کے دن وہ کھول دے گا جس کے متعلق تم اختلاف کیا کرتے تھے۔

16:94

تفاسیر

وَلَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَجَعَلَکُمۡ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّلٰکِنۡ یُّضِلُّ مَنۡ یَّشَآءُ وَیَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَلَتُسۡـَٔلُنَّ عَمَّا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۴﴾

English - Maulawi Sher Ali

And if Allah had enforced His will, He would surely have made you all one people; but He lets go astray him who wishes it, and guides him who wishes it; and you shall surely be questioned concerning that which you have been doing.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

اور اگر اللہ چاہتا تو ضرور تمہیں اُمّتِ واحدہ بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور تم یقیناً پوچھے جاؤ گے اُن اعمال کے بارہ میں جو تم کرتے تھے۔

16:95

تفاسیر

وَلَا تَتَّخِذُوۡۤا اَیۡمَانَکُمۡ دَخَلًۢا بَیۡنَکُمۡ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعۡدَ ثُبُوۡتِہَا وَتَذُوۡقُوا السُّوۡٓءَ بِمَا صَدَدۡتُّمۡ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۚ وَلَکُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۹۵﴾

English - Maulawi Sher Ali

And make not your oaths a means of deceit between you; or your foot will slip after it has been firmly established, and you will taste evil because you turned people away from the path of Allah, and you will have a severe punishment.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

اور تم اپنی قسموں کو آپس میں دھوکہ دہی کا ذریعہ نہ بناؤ مبادا (تمہارا) قدم جم جانے کے بعد اُکھڑ جائے اور تم بدی (کا مزا) چکھو بسبب اس کے کہ تم اللہ کی راہ سے روکتے رہے اور تمہارے لئے ایک بڑا عذاب (مقدر) ہو۔

16:96

تفاسیر

وَلَا تَشۡتَرُوۡا بِعَہۡدِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ اِنَّمَا عِنۡدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹۶﴾

English - Maulawi Sher Ali

And barter not the covenant of Allah for a paltry price. Surely, that which is with Allah is better for you if you only knew.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

اور اللہ کا عہد تھوڑی قیمت پر فروخت نہ کیا کرو۔ یقیناً جو اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے۔

16:97

تفاسیر

مَا عِنۡدَکُمۡ یَنۡفَدُ وَمَا عِنۡدَ اللّٰہِ بَاقٍ ؕ وَلَنَجۡزِیَنَّ الَّذِیۡنَ صَبَرُوۡۤا اَجۡرَہُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۷﴾

English - Maulawi Sher Ali

That which you have shall pass away, but that which is with Allah is lasting. And We will certainly give those who are steadfast their reward according to the best of their works.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور ضرور ہم ان لوگوں کو جنہوں نے صبر کیا ان کے بہترین اعمال کے مطابق جزا دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔

16:98

تفاسیر

مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا مِّنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَہُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً ۚ وَلَنَجۡزِیَنَّہُمۡ اَجۡرَہُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۸﴾

English - Maulawi Sher Ali

Whoso acts righteously, whether male or female, and is a believer, We will surely grant him a pure life; and We will surely bestow on such their reward according to the best of their works.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

مرد یا عورت میں سے جو بھی نیکیاں بجالائے بشرطیکہ وہ مومن ہو تو اُسے ہم یقیناً ایک حیاتِ طیّبہ کی صورت میں زندہ کردیں گے اور انہیں ضرور اُن کا اجر اُن کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گے جو وہ کرتے رہے۔

16:99

تفاسیر

فَاِذَا قَرَاۡتَ الۡقُرۡاٰنَ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ ﴿۹۹﴾

English - Maulawi Sher Ali

And when thou recitest the Qur’an, seek refuge with Allah from Satan the rejected.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

پس جب توُ قرآن پڑھے تو دھتکارے ہوئے شیطان سے اللہ کی پنا ہ مانگ۔

16:100

تفاسیر

اِنَّہٗ لَیۡسَ لَہٗ سُلۡطٰنٌ عَلَی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَلٰی رَبِّہِمۡ یَتَوَکَّلُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾

English - Maulawi Sher Ali

Surely, he has no power over those who believe and who put their trust in their Lord.

اُردو ترجمہ - حضرت مرزا طاہر احمدؒ

یقیناً اسے ان لوگوں پر کوئی غلبہ نہیں جو ایمان لائے ہیں اور اپنے ربّ پر توکل کرتے ہیں۔

Copyright © 2025 Ahmadiyya Muslim Community. All rights reserved.

16:93