بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
تفاسیر
وَکَاَیِّنۡ مِّنۡ دَآبَّۃٍ لَّا تَحۡمِلُ رِزۡقَہَا ٭ۖ اَللّٰہُ یَرۡزُقُہَا وَاِیَّاکُمۡ ۫ۖ وَہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۶۱﴾
And how many an animal there is that carries not its own sustenance! Allah provides for it and for you. And He is the All-Hearing, the All-knowing.
اور کتنے ہی زمین پر چلنے والے جاندار ہیں کہ وہ اپنا رزق نہیں اٹھائے پھرتے۔ اللہ ہی ہے جو انہیں رزق عطا کرتا ہے اور تمہیں بھی۔ اور وہ خوب سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
تفاسیر
وَلَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ۚ فَاَنّٰی یُؤۡفَکُوۡنَ ﴿۶۲﴾
And if thou ask them, ‘Who has created the heavens and the earth and pressed into service the sun and the moon?’, they will surely say, ‘Allah.’ How then are they being turned away from the truth?
اور اگر تُو ان سے پوچھے کہ کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور سورج اور چاند کو مسخر کردیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔ تو پھر (وہ) کس طرف اُلٹے پھرائے جاتے ہیں؟
تفاسیر
اَللّٰہُ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ وَیَقۡدِرُ لَہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۶۳﴾
Allah enlarges the means of sustenance for such of His servants as He pleases, and straitens them for whom He pleases. Surely Allah has full knowledge of all things.
اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کےلئے چاہتا ہے رزق فراخ کرتا ہے اور اُس کےلئے (رزق) تنگ بھی کر دیتا ہے۔ یقیناً اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔
تفاسیر
وَلَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡیَا بِہِ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَوۡتِہَا لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿٪۶۴﴾
And if thou ask them, ‘Who sends down water from the sky and therewith gives life to the earth after its death?’, they will surely say, ‘Allah.’ Say, ‘All praise belongs to Allah.’ But most of them understand not.
اور اگر تُو ان سے پوچھے کہ کس نے آسمان سے پانی نازل کیا پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔ تُو کہہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے لیکن اکثر اُن میں سے عقل نہیں رکھتے۔
تفاسیر
وَمَا ہٰذِہِ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا لَہۡوٌ وَّلَعِبٌ ؕ وَاِنَّ الدَّارَ الۡاٰخِرَۃَ لَہِیَ الۡحَیَوَانُ ۘ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۶۵﴾
And this life of the world is nothing but a pastime and a sport, and the Home of the Hereafter — that indeed is Life, if they but knew!
اور یہ دنیا کی زندگی غفلت اور کھیل تماشہ کے سوا کچھ نہیں اور یقیناً آخرت کا گھر ہی دراصل حقیقی زندگی ہے۔ کاش کہ وہ جانتے۔
تفاسیر
فَاِذَا رَکِبُوۡا فِی الۡفُلۡکِ دَعَوُا اللّٰہَ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ ۬ۚ فَلَمَّا نَجّٰہُمۡ اِلَی الۡبَرِّ اِذَا ہُمۡ یُشۡرِکُوۡنَ ﴿ۙ۶۶﴾
And when they go on board a ship, they call on Allah, with sincere and exclusive faith in Him. But when He brings them safe to land, behold, they associate partners with Him;
پس جب وہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو وہ اللہ کو پکارتے ہیں اُسی کے لئے اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے۔ پھر جب وہ انہیں خشکی کی طرف بچا لے جاتا ہے تو اچانک وہ شرک کرنے لگتے ہیں۔
تفاسیر
لِیَکۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَیۡنٰہُمۡ ۚۙ وَلِیَتَمَتَّعُوۡا ٝ فَسَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۶۷﴾
That they may deny that which We have bestowed on them, and that they may enjoy themselves for a time. But they will soon come to know.
تاکہ وہ ناشکری کریں اُس کی جو ہم نے انہیں عطا کیا اور تاکہ وہ کچھ عارضی فائدہ اٹھالیں۔ پس وہ عنقریب (اس کا نتیجہ) جان لیں گے۔
تفاسیر
اَوَلَمۡ یَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّیُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنۡ حَوۡلِہِمۡ ؕ اَفَبِالۡبَاطِلِ یُؤۡمِنُوۡنَ وَبِنِعۡمَۃِ اللّٰہِ یَکۡفُرُوۡنَ ﴿۶۸﴾
Have they not seen that We have made the sanctuary secure for them, while people are snatched away from all around them? Would they then believe in falsehood and deny the favour of Allah?
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ایک امن والا حرم بنایا ہے۔ جبکہ اُن کے اردگرد سے لوگ اُچک لئے جاتے ہیں۔ تو پھر کیا وہ جھوٹ پر ایمان لائیں گے اور اللہ کی نعمت کا انکار کردیں گے؟
تفاسیر
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوۡ کَذَّبَ بِالۡحَقِّ لَمَّا جَآءَہٗ ؕ اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثۡوًی لِّلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۶۹﴾
And who is more unjust than he who invents a lie concerning Allah, or rejects the truth when it comes to him? Is there not an abode in Hell for those who disbelieve?
اور اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر ایک بڑا جھوٹ گھڑے یا حق کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آئے۔ کیا کافروں کے لئے جہنم میں ٹھکانا نہیں؟
تفاسیر
وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَاِنَّ اللّٰہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿٪۷۰﴾
And as for those who strive in Our path — We will surely guide them in Our ways. And verily Allah is with those who do good.
اور وہ لوگ جو ہمارے بارہ میں کوشش کرتے ہیں ہم ضرور انہیں اپنی راہوں کی طرف ہدایت دیں گے اور یقیناً اللہ احسان کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
Copyright © 2025 Ahmadiyya Muslim Community. All rights reserved.