بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
تفاسیر
لِیُوَفِّیَہُمۡ اُجُوۡرَہُمۡ وَیَزِیۡدَہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ؕ اِنَّہٗ غَفُوۡرٌ شَکُوۡرٌ ﴿۳۱﴾
In order that He may give them their full rewards, and even increase them out of His bounty. He is surely Most Forgiving, Most Appreciating.
تاکہ وہ اُن کو اُن کے اُجور (اُن کی توفیق کے مطابق) بھرپور دے بلکہ اس سے بھی زیادہ انہیں اپنے فضل سے بڑھائے۔ یقیناً وہ بہت بخشنے والا (اور) بہت قدر دان ہے۔
تفاسیر
وَالَّذِیۡۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ مِنَ الۡکِتٰبِ ہُوَ الۡحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِعِبَادِہٖ لَخَبِیۡرٌۢ بَصِیۡرٌ ﴿۳۲﴾
And the Book which We have revealed to thee is the truth itself, fulfilling that which is before it. Surely, Allah is All-Aware, All-Seeing with respect to His servants.
اور جو ہم نے تیری طرف کتاب میں سے وحی کیا ہے وہی حق ہے۔ اس کی تصدیق کرنے والا ہے جو اس کے سامنے ہے۔ یقیناً اللہ اپنے بندوں سے ہمیشہ باخبر رہنے والا (اور ان پر) گہری نظر رکھنے والا ہے۔
تفاسیر
ثُمَّ اَوۡرَثۡنَا الۡکِتٰبَ الَّذِیۡنَ اصۡطَفَیۡنَا مِنۡ عِبَادِنَا ۚ فَمِنۡہُمۡ ظَالِمٌ لِّنَفۡسِہٖ ۚ وَمِنۡہُمۡ مُّقۡتَصِدٌ ۚ وَمِنۡہُمۡ سَابِقٌۢ بِالۡخَیۡرٰتِ بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَضۡلُ الۡکَبِیۡرُ ﴿ؕ۳۳﴾
Then We gave the Book for an inheritance to those of Our servants whom We chose. And of them are some who are breaking down their own selves by suppressing their desires, and of them are some who keep to the right course, and of them are some who excel others in acts of goodness by Allah’s leave. And that indeed is the great distinction.
پھر ہم نے اپنے بندوں میں سے جنہیں چن لیا انہیں کتاب کا وارث بنا دیا۔ پس ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے نفس کے حق میں ظالم ہیں اور ایسے بھی ہیں جو میانہ رَو ہیں اور ان میں ایسے بھی ہیں جو نیکیوں میں اللہ کے حکم سے آگے بڑھ جانے والے ہیں۔ یہی ہے جو بہت بڑا فضل ہے۔
تفاسیر
جَنّٰتُ عَدۡنٍ یَّدۡخُلُوۡنَہَا یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّلُؤۡلُؤًا ۚ وَلِبَاسُہُمۡ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿۳۴﴾
Gardens of Eternity! They will enter them. They will be adorned therein with bracelets of gold, and pearls; and their garments therein will be of silk.
ہمیشگی کی جنتیں ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے وہ ان میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور ان میں ان کا لباس ریشم ہوگا۔
تفاسیر
وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡۤ اَذۡہَبَ عَنَّا الۡحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوۡرٌ شَکُوۡرُ ﴿ۙ۳۵﴾
And they will say, ‘All praise belongs to Allah Who has removed grief from us. Surely, our Lord is Most Forgiving, Most Appreciating,
اور وہ کہیں گے کہ تمام تر تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہم سے غم دور کیا۔ یقیناً ہمارا ربّ بہت ہی بخشنے والا (اور) قدردان ہے۔
تفاسیر
ۣالَّذِیۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الۡمُقَامَۃِ مِنۡ فَضۡلِہٖ ۚ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا نَصَبٌ وَّلَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا لُغُوۡبٌ ﴿۳۶﴾
‘Who has, out of His bounty, settled us in the Abode of Eternity, where no toil will touch us, nor any sense of weariness affect us therein.’
جس نے اپنے فضل سے ہمیں ایک خاص مرتبے والے گھر میں اُتارا ہے۔ نہ اِس میں کوئی مشقت ہمیں چھوئے گی اور نہ اس میں کوئی تکان ہمیں چھوئے گی۔
تفاسیر
وَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَہُمۡ نَارُ جَہَنَّمَ ۚ لَا یُقۡضٰی عَلَیۡہِمۡ فَیَمُوۡتُوۡا وَلَا یُخَفَّفُ عَنۡہُمۡ مِّنۡ عَذَابِہَا ؕ کَذٰلِکَ نَجۡزِیۡ کُلَّ کَفُوۡرٍ ﴿ۚ۳۷﴾
But as for those who disbelieve, for them is the fire of Hell. Death will not be decreed for them so that they may die; nor will the punishment thereof be lightened for them. Thus do We requite every ungrateful person.
اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ان کے لئے جہنم کی آگ ہے۔ نہ تو ان کا قضیہ چکایا جائے گا کہ وہ مر جائیں اور نہ ہی اس (آگ) کے عذاب میں ان سے کمی کی جائے گی۔ اسی طرح ہم ہر ناشکرے کو جزا دیا کرتے ہیں۔
تفاسیر
وَہُمۡ یَصۡطَرِخُوۡنَ فِیۡہَا ۚ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًا غَیۡرَ الَّذِیۡ کُنَّا نَعۡمَلُ ؕ اَوَلَمۡ نُعَمِّرۡکُمۡ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیۡہِ مَنۡ تَذَکَّرَ وَجَآءَکُمُ النَّذِیۡرُ ؕ فَذُوۡقُوۡا فَمَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ نَّصِیۡرٍ ﴿٪۳۸﴾
And they will cry for help therein, ‘O our Lord, take us out, we will do righteous works other than those we used to do.’ ‘Did We not give you a life long enough so that he who would reflect could reflect therein? And there came unto you a Warner too. So taste ye the punishment; for wrongdoers have no helper.’
اور وہ اس میں چیخ رہے ہوں گے۔ اے ہمارے ربّ! ہمیں نکال لے۔ ہم نیک اعمال بجا لائیں گے جو اُن سے مختلف ہوں گے جو ہم کیا کرتے تھے۔ کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس میں کوئی نصیحت پکڑنے والا نصیحت پکڑ سکے؟ نیز تمہارے پاس ایک ڈرانے والا بھی آیا تھا۔ پس چکھو (اپنے ظلم کا بدلہ) اور ظلم کرنے والوں کے حق میں کوئی مددگار نہیں۔
تفاسیر
اِنَّ اللّٰہَ عٰلِمُ غَیۡبِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۳۹﴾
Verily, Allah knows the secrets of the heavens and of the earth. Verily, He knows full well all that lies hidden in the breasts.
اللہ یقیناً آسمانوں اور زمین کے غیب کو جاننے والا ہے۔ وہ یقیناً اس کا علم رکھتا ہے جو کچھ سینوں میں ہے۔
تفاسیر
ہُوَ الَّذِیۡ جَعَلَکُمۡ خَلٰٓئِفَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ فَمَنۡ کَفَرَ فَعَلَیۡہِ کُفۡرُہٗ ؕ وَلَا یَزِیۡدُ الۡکٰفِرِیۡنَ کُفۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ اِلَّا مَقۡتًا ۚ وَلَا یَزِیۡدُ الۡکٰفِرِیۡنَ کُفۡرُہُمۡ اِلَّا خَسَارًا ﴿۴۰﴾
He it is Who made you vicegerents in the earth. So he who disbelieves, will himself suffer the consequences of his disbelief. And for the disbelievers their disbelief will only increase odium in the sight of their Lord, and their disbelief will increase for the disbelievers nothing but loss.
وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں جانشین بنایا۔ پس جو انکار کرے اُس کا انکار اُسی پر پڑے گا۔ اور کافروں کو ان کا کفر اُن کے ربّ کے نزدیک کسی چیز میں نہیں بڑھاتا سوائے (اس کی) ناراضگی کے اور کافروں کو اُن کا کفر گھاٹے کے سوا اور کسی چیز میں نہیں بڑھاتا۔
Copyright © 2025 Ahmadiyya Muslim Community. All rights reserved.