بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
تفاسیر
لِلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ مَثَلُ السَّوۡءِ ۚ وَلِلّٰہِ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰی ؕ وَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿٪۶۱﴾
The state of those who do not believe in the Hereafter is evil, while Allah’s attribute is sublime and He is the Mighty, the Wise.
ان لوگوں کےلئے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے بہت بُری مثال ہے اور سب سے عالی مثال اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔
تفاسیر
وَلَوۡ یُؤَاخِذُ اللّٰہُ النَّاسَ بِظُلۡمِہِمۡ مَّا تَرَکَ عَلَیۡہَا مِنۡ دَآبَّۃٍ وَّلٰکِنۡ یُّؤَخِّرُہُمۡ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُہُمۡ لَا یَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَۃً وَّلَا یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ ﴿۶۲﴾
And if Allah were to punish men for their wrongdoing, He would not leave thereon a living creature, but He gives them respite till an appointed term; and when their term is come, they cannot remain behind a single hour, nor can they go ahead of it.
اور اگر اللہ انسانوں کا اُن کے ظلم کی بنا پر مؤاخذہ کرتا تو اس (زمین) پر کوئی جاندار باقی نہ چھوڑتا لیکن وہ انہیں ایک طے شدہ میعاد تک مہلت دیتا ہے۔ پس جب ان کی میعاد آ پہنچے تو نہ وہ (اس سے) ایک لمحہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
تفاسیر
وَیَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰہِ مَا یَکۡرَہُوۡنَ وَتَصِفُ اَلۡسِنَتُہُمُ الۡکَذِبَ اَنَّ لَہُمُ الۡحُسۡنٰی ؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَاَنَّہُمۡ مُّفۡرَطُوۡنَ ﴿۶۳﴾
And they attribute to Allah what they dislike for themselves and their tongues utter the lie that they will have the best of everything. Undoubtedly, theirs shall be the Fire, and therein shall they be abandoned.
اور وہ اللہ کی طرف وہ منسوب کرتے ہیں جس سے وہ خود کراہت کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ بہترین چیز انہی کے لئے ہے۔ بلاشبہ اُن کےلئے آگ (مقدر) ہے اور یقیناً وہ بے یار و مددگار چھوڑ دیئے جائیں گے۔
تفاسیر
تَاللّٰہِ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰۤی اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَہُوَ وَلِیُّہُمُ الۡیَوۡمَ وَلَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۴﴾
By Allah, We did send Messengers to the peoples before thee; but Satan made their works appear beautiful to them. So he is their patron this day, and they shall have a grievous punishment.
اللہ کی قسم! ہم نے یقیناً تجھ سے پہلی قوموں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے اعمال انہیں خوبصورت بنا کر دکھائے پس آج وہ ان کا ولی (بنا بیٹھا) ہے حالانکہ ان کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔
تفاسیر
وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَہُمُ الَّذِی اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ ۙ وَہُدًی وَّرَحۡمَۃً لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۶۵﴾
And We have not sent down to thee the Book except that thou mayest explain to them that concerning which they differ, and as a guidance, and a mercy for a people who believe.
اور ہم نے تجھ پرکتاب نہیں اتاری مگر اس لئے کہ جس بارہ میں وہ اختلاف کرتے ہیں تُو اُن کے لئے خوب کھول کر بیان کردے اور (اس لئے کہ یہ کتاب) ایمان لانے والی قوم کے لئے ہدایت اور رحمت کا سامان ہو۔
تفاسیر
وَاللّٰہُ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡیَا بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّسۡمَعُوۡنَ ﴿٪۶۶﴾
And Allah has sent down water from the sky, and has quickened therewith the earth after its death. Surely, in that is a Sign for a people who would hear.
اور اللہ نے آسمان سے پانی اُتارا تو اس سے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ کر دیا۔ یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے بہت بڑا نشان ہے جو (بات) سنتے ہیں۔
تفاسیر
وَاِنَّ لَکُمۡ فِی الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَۃً ؕ نُسۡقِیۡکُمۡ مِّمَّا فِیۡ بُطُوۡنِہٖ مِنۡۢ بَیۡنِ فَرۡثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیۡنَ ﴿۶۷﴾
And surely in the cattle too there is a lesson for you. We give you to drink of what is in their bellies, from betwixt the faeces and the blood, milk pure and pleasant for those who drink it.
اور یقیناً تمہارے لئے چوپایوں میں بھی ایک بڑا نشان ہے۔ ہم تمہیں اس میں سے جو ان کے پیٹوں میں گوبر اور خون کے درمیان سے پیدا ہوتا ہے وہ خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار ہے۔
تفاسیر
وَمِنۡ ثَمَرٰتِ النَّخِیۡلِ وَالۡاَعۡنَابِ تَتَّخِذُوۡنَ مِنۡہُ سَکَرًا وَّرِزۡقًا حَسَنًا ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۶۸﴾
And of the fruits of the datepalms and the grapes, whence you obtain intoxicating drink and wholesome food. Verily, in that is a Sign for a people who make use of their reason.
اور کھجوروں کے پھلوں اور انگوروں سے بھی (ہم پلاتے ہیں)۔ تم اس سے نشہ بناتے ہو اور بہترین رزق بھی۔ یقیناً اس میں عقل رکھنے والوں کے لئے ایک بڑا نشان ہے۔
تفاسیر
وَاَوۡحٰی رَبُّکَ اِلَی النَّحۡلِ اَنِ اتَّخِذِیۡ مِنَ الۡجِبَالِ بُیُوۡتًا وَّمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا یَعۡرِشُوۡنَ ﴿ۙ۶۹﴾
And thy Lord has inspired the bee, saying, ‘Make thou houses in the hills and in the trees and in the trellises which they build.
اور تیرے ربّ نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں میں بھی اور درختوں میں بھی اور ان (بیلوں) میں جو وہ اونچے سہاروں پر چڑھاتے ہیں گھر بنا۔
تفاسیر
ثُمَّ کُلِیۡ مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسۡلُکِیۡ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلًا ؕ یَخۡرُجُ مِنۡۢ بُطُوۡنِہَا شَرَابٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُہٗ فِیۡہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۷۰﴾
‘Then eat of every kind of fruit, and follow the ways of thy Lord that have been made easy for thee.’ There comes forth from their bellies a drink of varying hues. Therein is cure for men. Surely, in that is a Sign for a people who reflect.
پھر ہر قسم کے پھلوں میں سے کھا اور اپنے ربّ کے رستوں پر عاجزی کرتے ہوئے چل۔ ان کے پیٹوں میں سے ایسا مشروب نکلتا ہے جس کے رنگ مختلف ہیں اور اس میں انسانوں کے لئے ایک بڑی شفا ہے۔ یقیناً اس میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے بہت بڑا نشان ہے۔
Copyright © 2025 Ahmadiyya Muslim Community. All rights reserved.