حضرت ابوالاَعْوَر بن الحارثؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت ابوالاعور بن حارث کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔ ابن اسحاق کہتے ہیں کہ ابوالاعور کا نام کعب ہے جبکہ ابن عُمارہ کے نزدیک ان کا نام حارث بن ظالم ہے۔ آپ کے چچا کا نام کعب تھا۔ جو نسب کو نہیں جانتے انہوں نے ابوالاعور کو ان کے چچا کعب کے نام سے منسوب کیا ہے۔ ابن ہشام بھی یہی کہتے ہیں ۔ حضرت ابوالاعور کی والدہ ام نیار بنت ایاس بن عامر تھیں ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی بن نجّار سے تھا۔ غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد4 صفحہ1599 ابو الاعوربن الحارث، دار الجیل بیروت1992ء) (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد3 صفحہ389-390 ابو الاعور، دار الکتب العلمیۃ بیروت 1990ء)