حضرت ابوالحمراء مولیٰ حضرت حارث بن عفراءؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت ابوالحمراء مولیٰ حضرت حارث بن عفراء غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔ غزوہ بدر میں حضرت معاذ، حضرت عوف اور حضرت معوذ اور ان کے آزاد کردہ غلام ابوالحمراء کے پاس ایک اونٹ تھا جس پر وہ باری باری سوار ہوتے تھے۔(اسد الغابہ جلد 6 صفحہ75 ابو الحمراء، دار الکتب العلمیہ بیروت)،(کتاب المغازی للواقدی جلد1 صفحہ38 بدر القتال، دار الکتب العلمیۃ بیروت2004ء)