حضرت ابوالمُنذِر یزید بن عامرؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت ابوالمُنذِر یزید بن عامر کا نام یزید بن عمرو بھی بیان ہوا ہے۔ ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو سوا د سے تھا۔ بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور ان کی اولاد مدینہ اور بغداد میں بھی تھی۔(الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد 3 صفحه 294 طبقات البدریین من الانصار، یزید بن عامر، دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء)، (الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ جلد6 صفحه525 یزید بن عمرو، دارالکتب العلمیۃ بیروت 2005ء)ان کی اولاد کافی پھیلی۔