حضرت ابو خالد حارث بن قیس بن خالد بن مُخَلَّدؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت ابو خالد حارث بن قیس بن خالد بن مُخَلَّد ایک صحابی تھے۔ ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُرَیق سے تھا۔ آپ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں ۔ آپ بیعت عقبہ اور غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔ حضرت خالد بن ولید کے ہمراہ جنگ یمامہ میں شامل ہوئے اور زخمی ہو گئے۔ زخم مندمل ہو گیا لیکن حضرت عمرؓ کے دور میں دوبارہ زخم پھٹ پڑا جس سے آپ کی وفات ہو گئی۔ اس لئے آپ کو جنگ یمامہ کے شہداء میں شامل کیا جاتا ہے۔ (اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد5 صفحہ81 ابو خالد الحارث بن قیس، دار الفکر بیروت2003ء) (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد1 صفحہ363 الحارث بن قیس الزرقی، دار الکتب العلمیۃ بیروت2002ء)