حضرت ابو خُزیمہ بن اوسؓ

خطبہ جمعہ 23؍ نومبر 2018ء

حضرت ابو خُزیمہ بن اوس کی والدہ کا نام عمرہ بنت مسعود تھا۔ حضرت مسعود بن اوس کے بھائی ہیں۔ حضرت مسعود بن اوس بھی جنگ بدر میں شامل ہوئے۔ انہوں نے غزوۂ بدر میں، احد میں اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی۔ ان کی وفات حضرت عثمانؓ کے دورِ خلافت میں ہوئی۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 373 ابو خزیمہ بن اوسؓ، مسعود بن اوسؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)