حضرت ابو مَخشی الطائیؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت ابو مَخشی الطائی اپنی کنیت ابو مَخشی سے ہی مشہور تھے۔ ان کا نام سُوَیْد بن مَخشی ہے۔ ابومَخشی الطائی بنو اسد کے حلیف تھے۔ اولین مہاجرین میں سے تھے۔ غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد 4 صفحه 1754 ابومخشی الطائی، دار الجیل بیروت 1992ء) (الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ جلد 7 صفحه 304 ابو مخشی الطائی، دار الکتب العلمیۃ بیروت 1995ء)