حضرت اَبُو مُلَیْل بِن اَلْاَزْعَرؓ

خطبہ جمعہ 8؍ فروری 2019ء

حضرت اَبُو مُلَیْل بِن اَلْاَزْعَر کی والدہ کا نام اُمِّ عمرو بنت اشرف تھا اور ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا۔ ان کو غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 353 ابو ملیل بن الازعرؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (اسد الغابہ جلد 6صفحہ 295 ابو ملیل بن الازعرؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء) ایک روایت کے مطابق ان کے بھائی حضرت ابو حَبِیْب بن اَزْعَر بھی غزوۂ بدر اور دیگر غزوات میں شامل ہوئے تھے۔ (اسد الغابہ جلد 6صفحہ 65 ابو حبیب بن الازعرؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)