حضرت اَسْعَد بن یزیدؓ

خطبہ جمعہ 8؍ فروری 2019ء

حضرت اَسْعَد کے والد کا نام یَزِیدِ بنِ الْفَاکِہ تھا اور ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زُرَیْق سے تھا۔ آپؓ غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل تھے۔ علامہ ابن اسحاق نے اَسْعَد کی بجائے سَعْد بن یَزِید کا نام اصحاب بدر میں لکھا ہے۔ حضرت اَسْعَد بن یزید کے نام کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ بعض نے آپ کا نام سَعْد بن زید، سعید بن الفاکہ اور سعد بن یزید بیان کیا ہے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 445 اسعد بن یزیدؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 450 سعد بن الفاکہؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)