حضرت خبّاب مولیٰ عُتبہ بن غزوانؓ
حضرت خبّاب مولیٰ عُتبہ بن غزوان رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عتبہ بن غزوان کے آزاد کردہ غلام تھے۔ آپ کی کنیت ابویحيٰ تھی۔ بنو نوفل کے حلیف تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت مدینہ کے وقت آپ کی مؤاخات حضرت تمیم مولیٰ خِراش بن الصِّمَّہ سے کروائی تھی۔ حضرت خبّاب غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے ۔ 19ہجری میں آپ کی وفات مدینہ میں ہوئی۔ اس وقت آپ کی عمر پچاس سال تھی۔ ان کا جنازہ حضرت عمرؓ نے پڑھایا۔ (الطبقات الکبریٰ جلد3 صفحہ73 خباب مولی عتبۃ، دار الکتب العلمیۃ بیروت1990ء)، (اسد الغابۃ جلد2صفحہ151 خباب مولی عتبۃ، دار الکتب العلمیۃ بیروت )