حضرت تَمیم بن یَعَار انصاریؓ

خطبہ جمعہ 8؍ فروری 2019ء

 حضرت تمیم کے والد کا نام یَعَار تھا۔ آپؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو جدارۃ بن عوف بن الحارث سے تھا۔ آپ غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔ حضرت تمیم کی اولاد میں بیٹا رِبْعِیّ اور بیٹی جمیلہ تھیں۔ ان کی والدہ قبیلہ بنو عمرو سے تھیں۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 407 تمیم بن یعارؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)