حضرت ثابت بن ثَعْلَبہؓ
حضرت ثابت بن ثَعْلَبہ کا نام حضرت ثابت بن ثَعْلَبہ تھا اور ان کی والدہ کا نام اُمّ اُنَاس بنت سَعْد تھا جن کا تعلق قبیلہ بنو عُذْرَہ سے تھا۔ آپ کے والد ثَعْلَبہ بن زید کو اَلْجِذْع کہا جاتا تھا۔ ان کا یہ نام ان کی بہادری اور مضبوط عزم و ہمت ہونے کی وجہ سے رکھا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے حضرت ثابت کو ابن الْجِذْع کہا جاتا ہے۔ حضرت ثابت بن ثَعْلَبہ کی اولاد میں عبداللہ اور حارِث شامل ہیں۔ ان سب کی والدہ اُمَامَہ بنت عثمان تھیں۔ حضرت ثابت ستر انصار صحابہ کے ہمراہ بیعت عَقَبَہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔ غزوۂ بدر اور غزوۂ احد اور غزوۂ خندق اور صلح حدیبیہ اور غزوۂ خیبر اور فتح مکہ اور غزوۂ طائف میں بھی شامل تھے۔ آپ نے غزوۂ طائف کے روز ہی جام شہادت نوش کیا۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 428-429مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)