حضرت ثابت بن خالد انصاریؓ

خطبہ جمعہ 30؍ نومبر 2018ء

حضرت ثابت بن خالد انصاری قبیلہ بنو مالک بن نجار میں سے تھے۔ غزوۂ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور جنگ یمامہ میں بھی شامل ہوئے اور اسی جنگ میں یہ شہید ہوئے۔ بعض کے نزدیک بئر معونہ کے واقعہ میں موقع پر شہید ہوئے۔ (استیعاب جلد 1 صفحہ 198 مطبوعہ دار الجیل بیروت 1992ء)