حضرت ثابت بن عمرو بن زیدؓ
ابن اسحاق اور زہری جو تاریخ کے لکھنے والے ہیں انہوں نے حضرت ثابت بن عمرو بن زید کا سلسلہ نسب بنو نجّار سے بیان کیا ہے اور ابن مُندَہ نے ان کا سلسلہ نسب قبیلہ بنو اشجع سے قرار دیا ہے جو انصار کے حلیف تھے۔ غزوہ بدر میں یہ شامل ہوئے تھے اور غزوہ احد میں شہادت پائی۔ (اسد الغابۃفی معرفۃ الصحابۃ جلد1 صفحہ449 ثابت بن عمرو بن زید، دار الکتب العلمیۃ بیروت )