حضرت ثابت بن ھزّالؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت ثابت بن ھزّال ایک صحابی ہیں جن کا تعلق خزرج کی شاخ بنو عمروبن عوف سے تھا۔ غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔ 12ہجری کو حضرت ابوبکر کے دورخلافت میں ہونے والی جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ (اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد1 صفحہ456 ثابت بن ھزال، دار الکتب العلمیۃ بیروت ) (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد3صفحہ283 ثابت بن ھزال، دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء)