حضرت ثعلبہ بن زیدؓ
حضرت ثعلبہ بن زید کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو خزرج سے ہے۔ غزوۂ بدر میں یہ شامل ہوئے تھے۔ حضرت ثابت بن الجِذْع کے والد تھے۔ حضرت ثعلبہ بن زید کا لقب الجذع ہے۔ الجذع آپ کی مضبوطی قلب اور مضبوط عزم و ہمت کی وجہ سے کہا جاتا ہے یعنی جو مضبوط تنا، درخت کا تنا ہو اس کو بھی جذع کہا جاتاہے اور چھت کا شہتیر اور بیم جو ہے اس کو بھی کہا جاتا ہے۔ بہرحال بڑے مضبوط دل کے مالک تھے اور مضبوط عزم و ہمت کے مالک تھے اس لئے ان کا لقب الجذع پڑ گیا۔ حضرت ثعلبہ بن زید کے متعلق اس کے علاوہ کوئی روایت محفوظ نہیں ہے۔ (اسد الغابہ جلد 1صفحہ 467 ثعلبہ بن زیدؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 2003ء)،(الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 428 ثابت بن ثعلبہ ؓمطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) ،(Arabic-English Lexicon by Edward William Lane part 2 page 396 librairie du liban 1968)