حضرت حارث بن نُعمان بن اُمَیّہؓ

خطبہ جمعہ 8؍ فروری 2019ء

حضرت حارث بن نُعمان بن اُمَیّہ انصاری تھے۔ حضرت حارث کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا۔ آپ غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔ آپؓ حضرت عبداللہ بن جُبَیْر اور حضرت خَوَّات بن جُبَیْرکے چچا تھے۔ جنگ صِفِّیْن کے موقع پر حضرت علیؓ کی طرف سے شامل ہوئے تھے۔ (اسد الغابہ جلد 1صفحہ 641 حارث بن نعمانؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 2003ء)، (اصابہ جلد 1صفحہ 694 حارث بن نعمانؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1995ء)