حضرت حُرَیْث بن زید انصاریؓ

خطبہ جمعہ 8؍ فروری 2019ء

حضرت حُرَیْث بن زید انصاری ایک صحابی تھے۔ ایک روایت میں ان کا نام زید بن ثعلبہ بھی بیان ہوا ہے۔ حضرت حُرَیْث کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زید بن حارث سے تھا۔ آپؓ اپنے بھائی حضرت عبداللہ کے ساتھ غزوۂ بدر میں شامل ہوئے تھے جنہیں اذان کی بابت رؤیا دکھائی گئی تھی۔ آپؓ غزوۂ احد میں بھی شامل ہوئے تھے۔ (اسد الغابہ جلد 1صفحہ 717-718 حریث بن زیدؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء) اِن کے بھائی کو بھی اذان کے الفاظ کے بارے میں بتایا گیا تھا۔