خدا کی گرفت
حضرت خباب رضی اللہ عنہ کی مالکن امّ انمار لوہے کو سخت گرم کرتی اور حضرت خبابؓ کے سر پر رکھ دیتی۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شکایت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے امّ انمار کو سر میں ایک بیماری ہوگئی اور حضرت خبابؓ نے اس ظلم سے نجات پائی۔
(اسدالغابہ جلد 2 صفحہ 98۔ از عبدالکریم الجزری مکتبہ اسلامیہ طہران)