حضرت خَالِد بن قَیْسؓ

خطبہ جمعہ 15؍ فروری 2019ء

حضرت خَالِد بن قَیْس کا تعلق قبیله خزرج کی شاخ بَنُو بَیَاضَہ سے تھا۔ آپ کے والد قیس بن مالک تھے اور والدہ کا نام سَلْمیٰ بنت حارثہ تھا۔ آپ کی اہلیہ اُمِّ رَبِیْع تھیں جن سے ایک بیٹے عبدالرحمٰن تھے۔ ابن اسحاق کے نزدیک آپ ستر انصار صحابہ کے ساتھ بیعت عقبہ میں شریک ہوئے۔ حضرت خالدؓ نے غزوۂ بدر اور احد میں شرکت کی تھی۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 449-450 خالد بن قیسؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)