حضرت خَوْلِیْ بِنْ اَبِیْ خَوْلِیؓ

خطبہ جمعہ یکم مارچ 2019ء

حضرت خَوْلِیْ بِنْ اَبِیْ خَوْلِیؓ غزوۂ بدر اور احد اور تمام غزوات میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے۔ اَبُو مَعْشَر اور محمد بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت خَوْلِیؓ غزوۂ بدر میں اپنے بیٹے کے ساتھ شریک ہوئے مگر انہوں نے بیٹے کا نام ذکر نہیں کیا۔ محمد بن اسحاق کہتے ہیں (یہ سارےتاریخ دان ہیں( کہ حضرت خَوْلِیؓ  اپنے بھائی مالک بن اَبِی خَوْلِیؓ کے ساتھ بدر میں شریک تھے۔ ایک قول کے مطابق غزوۂ بدر میں حضرت خَوْلِیؓ اور آپ کے دو بھائی حضرت ہِلال بن ابی خَوْلِیؓ اور حضرت عبدُاللّٰہ بن اَبِی خَوْلِیؓ بھی شامل تھے۔ حضرت خَوْلِیؓ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 299 خَوْلِی بن ابی خَوْلِی  مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)