حضرت خُلَیدۃ بن قَیسؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت خُلَیدۃ بن قَیس کی والدہ کا نام اِدام بنت القین تھا جو کہ بنو سلمہ میں سے تھیں ۔ خُلَیدۃ بن قیس کے علاوہ آپ کا نام خلید بن قیس، خالد بن قیس اور خالدہ بن قیس بھی ملتاہے۔ یہ غزوہ بدر اور احد میں شریک تھے۔ ان کے حقیقی بھائی جن کا نام خلّاد تھا بعض مؤرخین کے نزدیک یہ بھی بدری صحابہ میں شامل تھے۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد3 صفحہ292 خلید بن قیس، دار احیاء التراث العربی1996ء)