حضرت خِرَاشْ بن صِمَّۃ انصاریؓ
حضرت خِرَاشْ بن صِمَّۃ انصاریؓ کا تعلق خزرج کی شاخ بنو جُشَمْ سے تھا۔ آپؓ کی والدہ کا نام اُمِّ حَبِیب تھا۔ حضرت خراشؓ کی اولاد میں سَلَمہ اور عبدالرحمٰن اور عائشہ شامل ہیں۔ حضرت خِرَاشؓ نے غزوۂ بدر اور احد میں شرکت کی۔ احد کے دن آپؓ کو دس زخم آئے۔ آپؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماہر تیر اندازوں میں سے تھے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 425 خراش بن الصمہ، دارالکتب العلمیہ بیروت 1990ء)
غزوۂ بدر میں حضرت خِرَاشؓ نے اَبُو الْعَاص کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے اسیر بنایا تھا، قید کیا تھا۔ (سیرت ابن ہشام صفحہ 312 اسر ابی العاص ابن الربیع زوج زینب بنت رسولﷺ۔ دار ابن حزم بیروت 2009ء)