حضرت رافع بن حارث

خطبہ جمعہ 23؍ نومبر 2018ء

ان کا نام رافع بن حارث بن سواد ہے۔ ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو نجار سے تھا۔ غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ حضرت عثمانؓ کے دورِ خلافت میں ان کی وفات ہوئی۔ حضرت رافع بن حارث کا ایک بیٹا تھا جس کا نام حارث تھا۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 373 رافع بن الحارثؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)