حضرت رافع بن عُنْجُدہ انصاریؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت رافع بن عُنْجُدہ انصاری کے والد کا نام عبدالحارث تھا، عُنْجُدہ آپ کی والدہ کا نام تھا۔ حضرت رافع نے اپنی والدہ کی ابنیت سے شہرت پائی،باپ کے بجائے والدہ کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کا تعلق قبیلہ بنو امیہ بن زید بن مالک سے تھا۔ غزوہ بدر، احد اور خندق میں یہ شریک ہوئے۔(اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد2 صفحہ45 رافع بن عنجرۃ، دار الفکر بیروت2003ء)،(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ جلد2 صفحہ369 رافع بن عنجدۃ، دار الکتب العلمیۃ بیروت2005ء) ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت رافع بن عُنْجُدہ اور حضرت حُصَین رضی اللہ عنہ بن حارث کے درمیان عقد مؤاخات کو قائم کیا۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد3 صفحہ30ذکر الحصین بن الحارث، دار احیاء التراث العربی1996ء)