حضرت رَبِیْع بن اِیَاسؓ
حضرت رَبِیْع بن اِیَاس کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو لَوْذَانْ سے تھا۔ غزوۂ بدر میں اپنے بھائی وَرَقَہ بن اِیَاس اور عَمْرو بن اِیَاس کے ساتھ شامل ہوئے اور غزوۂ احد میں بھی آپ شامل ہوئے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 416-417مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)(کتاب المغازی جلد اوّل صفحہ 167 باب تسمیۃ من شھد بدرا من قریش والانصار مطبوعہ عالم الکتب بیروت 1984ء)