حضرت رُخَیلہ بن ثعلبه انصاریؓ
حضرت رُخَیلہ بن ثعلبہ انصاری کا نام مختلف طریقوں سے بیان کیا جاتا ہے۔ بعض کہتے ہیں رُخَیلہ بعض رُجَیلہ اور رُحیلہ وغیرہ۔ آپ کے والد کا نام ثعلبہ بن خالد تھا۔ غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔ ان کا تعلق قبیلہ خزرج کی ایک شاخ بنو بیاضہ سے تھا اور آپ جنگ صفین میں حضرت علی کے ہمراہ تھے۔ (اسد الغابہ جلد 2 صفحہ 273 رخیلۃ بن ثعلبۃؓ۔ جلد 1 صفحہ 509 جبلۃ بن ثعلبۃؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 2003ء)،(الطبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 450 رخیلۃ بن ثعلبۃؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)