حضرت رِبْعِی بِن رَافِع اَنْصَاریؓ

خطبہ جمعہ یکم مارچ 2019ء

حضرت رِبْعِی بِن رَافِع اَنْصَاریؓ کے دادا کے نام میں اختلاف ہے۔ ایک قول کے مطابق نام حَارِث تھا جبکہ دوسرے کے مطابق زید تھا۔ حضرت رِبعی بن رَافِع کا تعلق بنوعَجْلَان سے تھا اور آپؓ غزوۂ بدر اور اُحُد میں شامل ہوئے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 356-357 ربعی بن ودیعۃ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 252 ربعی بن ودیعۃ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)