حضرت رِفَاعَہ بن عَمْرو اَنْصاریؓ
حضرت رِفَاعَہ بن عَمْرو اَنْصاریؓ کی کنیت ابوولید تھی۔ حضرت رِفاعہ کا تعلق قبیلہ بنو عوف بن خزرج سے تھا۔ آپؓ کی والدہ کا نام ام رِفاعہتھا۔ آپؓ ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔ آپؓ نے غزوۂ بدر اور احد میں شرکت کی اور غزوۂ احد میں جام شہادت نوش کیا۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 410-411 رفاعہ بن عمرو مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)