حضرت زَیْد بِن مُزَیْنؓ
حضرت زَیْد بِن مُزَیْنؓ کے والد کا نام مُزَینِ بنِ قَیْس تھا۔ حضرت زیدؓ کا نام یزید بن الْمُزَیْن بھی بیان ہوا ہے۔ آپؓ کا تعلق خزرج قبیلہ سے تھا۔ حضرت زیدؓ غزوۂ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔ ہجرت مدینہ کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زیدؓ اور حضرت مِسْطَح بن اُثَاثَہ کے درمیان عقدِ مؤاخات قائم فرمایا۔ آپؓ کی اولاد میں بیٹا عمرو اور بیٹی رَمْلَہ تھیں۔ (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 375 زید بن المزین مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء) (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 407 یزید بن المزین مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)