حضرت زَیْد بِن وَدِیْعَہؓ
حضرت زَیْد بِن وَدِیْعَہؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا۔ آپؓ نے بیعتِ عقبہ، غزوۂ بدر اور اُحُد میں بھی شرکت کی اور غزوۂ احد میں ہی شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 377 زید بن ودیعۃ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)
حضرت زیدؓ کی والدہ اُمِّ زَیْد بنتِ حَارِث تھیں۔ آپؓ کی اہلیہ کا نام زینب بنت سہل تھا۔ جس سے آپؓ کے تین بچے سَعد بن زَید۔ اُمَامَہ اور اُمِّ کَلْثُوم شامل ہیں۔ آپؓ کے بیٹے سعد حضرت عمرؓ کے دَورِ خلافت میں عراق آ گئے تھے اور وہاں عَقَرْقُوْفْ کے مقام پر آباد ہو گئے تھے۔ عَقَرْقُوْف عراق کے شہر بغداد کے قریب ایک بستی کا نام ہے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 410 زید بن ودیعۃ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (معجم البلدان جلد 4 صفحہ 155 زیر لفظ عقرقوف مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 2001ء)