حضرت زِیاد بِن عَمْروؓ
حضرت زیادکو ابن بِشْر بھی کہا جاتا تھا۔ آپؓ انصار کے حلیف تھے۔ حضرت زِیَاد غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ آپؓ کے بھائی حضرت ضَمْرَہ بھی غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ آپؓ کا تعلق قبیلہ بَنُو سَاعِدَہ بن کَعْب سے تھا۔ ایک دوسرے قول کے مطابق آپؓ بنو سَاعِدَہ بن کعب بن الخَزْرَجْ کے آزاد کردہ غلام تھے۔ (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 338 زیاد بن عمرو مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء) (الاصابہ جلد 2صفحہ 483 زیاد بن عمرومطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1995ء)