حضرت سفیانؓ بن نَسر انصاری

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت سفیان رضی اللہ عنہ بن نَسر انصاری ایک صحابی تھے۔ ان کا تعلق قبیلہ خزرج کے خاندان بنو جُشم سے تھا۔ ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے بعض نے نَسر لکھا ہے اور بعض نے بِشر بیان کیا ہے۔ غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔ (اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد2 صفحہ274 سفیان بن نسر، دار الفکر بیروت 2003ء) ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سفیان کی مؤاخات حضرت طفیل بن حارث کے ساتھ کروائی ہے۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعدجلد3 صفحہ30 طفیل بن حارث، دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء)