حضرت سنان بن صیفیؓ
حضرت سنان بن صیفی کا تعلق خزرج کی شاخ بنو سلمہ سے تھا۔ ان کی والدہ کا نام نائلہ بنت قیس تھا۔ ان کا ایک بیٹا مسعود بھی تھا۔ 12نبوی میں مصعب بن عمیر کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں انہوں نے اسلام قبول کیا۔ یہ بیعت عقبہ ثانیہ کے موقع پر دیگر ستر انصار کے ساتھ شامل ہوئے اور غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔(الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد3 صفحہ291، ومن بنی عبید بن عدی…، سنان بن صیفی، دار احیاء التراث العربی1996ء)،(حبیب کبریاءؐ کے تین سو اصحاب از طالب الہاشمی صفحہ325، ندیم یونس پرنٹرز لاہور1999ء) غزوہ خندق میں بھی یہ شریک تھے اور اس میں آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔(السیرۃ النبویۃ لابن ھشام جزء اول صفحہ276 باب اسماء من شھد العقبۃ الاخیرۃ، دار الکتاب العربی بیروت2008ء)