حضرت سَعْد بن سُہَیْلؓ
حضرت سَعْد بن سُہَیْلؓ انصار میں سے تھے۔ بعض نے آپ کا نام سَعِید بن سُہَیْلؓ بیان کیا ہے۔ حضرت سعد غزوۂ بدر اور اُحُد میں شریک ہوئے آپؓ کی ایک بیٹی تھی جس کا نام ھُزَیْلَہ تھا۔ (اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جلد 2 صفحہ 439 سعد بن سہیل دار الکتب العلمیۃ بیروت 2003ء) (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد 3 صفحہ 395 سعید بن سہیل دار الکتب العلمیۃبیروت1990ء)
ان کا ذکر بس اتنا ہی ملتا ہے۔