حضرت سَلَمَہ بن ثابتؓ

خطبہ جمعہ 12؍ اکتوبر 2018ء

حضرت سَلَمَہ بن ثابت کا پورا نام سَلَمہ بن ثابت بن وقش ہے۔ حضرت سلمہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے غزوہ احد میں ابو سفیان نے حضرت سلمہ بن ثابت کو شہید کیا تھا۔ حضرت سلمہ کے والد حضرت ثابت بن وقش اور چچا حضرت رفاعۃ بن وقش اور ان کے بھائی حضرت عمرو بن ثابت بھی غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے۔ اس خاندان کے بہت سارے افراد غزوہ احد میں شریک ہوئے۔ ان کی والدہ کا نام لیلی بنت یمان تھا جو حضرت حذیفہ بن یمانؓ کی بہن تھیں ۔(الطبقات الکبری لابن سعدجلد3 صفحہ234سلمہ بن ثابت بن وقش، دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء) (اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابۃ جلد2 صفحہ291 سلمۃ بن ثابت، دار الفکر بیروت 2003ء)