حضرت سَہْل بن عَتِیْکؓ

خطبہ جمعہ 15؍ مارچ 2019ء

حضرت سَہْل بن عَتِیْکؓ کا نام سُہَیْل بھی بیان کیا جاتا ہے۔ ان کی والدہ کا نام جَمِیْلَہ بنتِ عَلْقَمَہ تھا۔ حضرت سہل بن عَتِیکؓ ستر انصار کے ساتھ بیعتِ عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔ آپ نے غزوۂ بدر اور احد میں شامل ہونے کی سعادت پائی۔ (طبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 387 سہل بن عتیک دارالکتب العلمیۃبیروت1990ء) (اسد الغابۃ جلد2 صفحہ578 سہل بن عتیک دارالکتب العلمیۃ بیروت 2003ء)