حضرت سُرَاقَہ بِن کَعْبؓ

خطبہ جمعہ یکم مارچ 2019ء

 حضرت سُرَاقہ کا تعلق قبیلہ بنو نَجَّار سے تھا۔ آپؓ کی والدہ کا نام عُمَیْرَۃ بنت نعمان تھا۔ حضرت سُرَاقَہ غزوۂ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔ حضرت سُرَاقَہ بن کعبؓ حضرت معاویہؓ کے زمانے میں فوت ہوئے اور کلبی کی روایت کے مطابق حضرت سُرَاقَہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔  (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 371 سراقہ بن کعب مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 412 سراقہ بن کعب  مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)