حضرت سُلَیْم بن حارث اَنْصَارِیؓ
حضرت سُلَیْم بن حارث اَنْصَارِی کا تعلق بھی قبیلہ خَزرج کے خاندان بنو دِینار سے ہے اور ان کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ خاندان بَنُو دِینار کے غلام تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت ضَحَّاکْ بن حارِث کے بھائی ہیں۔ بہرحال جو معلومات ہیں اس کے مطابق یہ دونوں باتیں ہیں۔ غزوۂ بدر میں شامل ہوئے اور غزوۂ اُحُد میں شہادت کا رتبہ پایا۔ (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 543 سُلَیْم بن الحارثؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)