حضرت سُلَیْم بن عَمْرو اَنْصَارِیؓ
حضرت سُلَیْم بن عَمْرو اَنْصَارِی کی والدہ کا نام اُمّ سُلَیْم بنت عَمْرو تھا اور آپ کا تعلق خَزرج کے خاندان بنو سَلَمَہ سے تھا اور بعض روایات میں آپ کا نام سُلَیمان بن عَمْرو بھی ملتا ہے۔ انہوں نے عَقَبَہ میں ستر آدمیوں کے ساتھ بیعت کی اور غزوۂ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور غزوۂ احد کے موقع پر ان کی شہادت ہوئی اور آپ کے ساتھ آپ کے غلام عَنْتَرَہ بھی تھے۔ (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 545 سُلَیْم بن عَمْروؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)(الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 435 سُلَیْم بن عَمْروؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)