حضرت سُلَیْم بن قَیْس اَنْصَارِیؓ

خطبہ جمعہ 25؍ جنوری 2019ء

حضرت سُلَیْم بن قَیْس اَنْصَارِی کی والدہ کا نام اُمّ سُلَیْم بنت خالد تھا۔ حضرت خولہ بنت قَیْس کے بھائی تھے جو حضرت حمزہ کی بیوی تھیں۔ آپ نے غزوۂ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی۔ ان کی وفات حضرت عثمانؓ کے دور خلافت میں ہوئی۔ (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 545-546 سُلَیْم بن قَیْس اَنْصَارِیؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)(الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 372 سُلَیْم بن قَیْسؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)