حضرت سِمَاک بن سعدؓ
حضرت سِمَاک بن سعد کے والد سعد بن ثَعْلَبہ تھے۔ آپ حضرت نعمان بن بشیر کے والد حضرت بشیر بن سعد کے بھائی تھے۔ بدر میں اپنے بھائی حضرت بشیر کے ساتھ شریک ہوئے اور احد میں بھی شریک ہوئے تھے۔ ان کا تعلق قبیلہ خزرج سے تھا۔ (اسد الغابہ جلد 2صفحہ 552 سِمَاک بن سعدؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)