حضرت ضَحَّاک بن حَارِثَہؓ

خطبہ جمعہ یکم مارچ 2019ء

حضرت ضَحَّاک  بن حَارِثَہؓ انصار کے قبیلہ خزرج سے تعلق رکھتے تھے۔ آپؓ کے والد کا نام حَارِثَہ اور والدہ کا نام ہِنْد بنت مالِک تھا۔ حضرت ضَحَّاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ستّر انصار کے ساتھ بیعتِ عقبہ میں شامل ہوئے۔ آپؓ نے غزوۂ بدر میں بھی شرکت کی۔ آپؓ کے بیٹے کا نام یزید تھا جو کہ آپ کی اہلیہ اُمَامَہ بنت مُحَرِّث  کے بطن سے پیدا ہوئے۔  (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 433 ضحاک بن حارثہ  مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)(اسد الغابہ جلد 3صفحہ 46 ضحاک بن حارثہ مطبوعه دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)