حضرت ضَحَّاک بِن عَبْدِعَمْروؓ

خطبہ جمعہ یکم مارچ 2019ء

حضرت ضَحَّاک بِن عَبْدِعَمْروؓ کا تعلق بنو دِیْنار بن نَجَّار سے تھا۔ آپؓ کے والد کا نام عبدِعَمرو اور آپؓ کی والدہ کا نام سُمَیْرَاء  بنتِ قَیْس تھا۔ آپؓ اور آپؓ کے بھائی حضرت نعمان بن عبد ِعمروؓ غزوۂ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔ حضرت نعمانؓ نے غزوۂ احد میں شہادت پائی۔ آپ کے تیسرے بھائی قُطْبَہ بن عَبدِ عمرو واقعہ بئر معونہ کے روز شہید ہوئے تھے۔  (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 394 ضحاک بن عبد عمرو ، نعمان بن عبد عمرو  مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء)