حضرت طُفَیْل بن مَالِک بن خَنْسَاءؓ

خطبہ جمعہ یکم مارچ 2019ء

حضرت طُفَیلؓ کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عُبَید بن عَدِی سے تھا۔ حضرت طُفَیل ؓکی والدہ کا نام اَسْمَاء بنت القَیْن تھا۔ حضرت طفیلؓ بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں شامل ہوئے۔ آپ کی شادی اِدَامْ بنت قُرْطسے ہوئی جن سے آپؓ کے دو بیٹے عبداللہ اور رَبِیع پیدا ہوئے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 430-431طفیل بن مالک مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (اسد الغابہ جلد 3صفحہ 79 طفیل بن مالک بن خنساء مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت2003ء)